نیشنل

ملعون وسیم رضوی کو قومی اقلیتی کمیشن کی نوٹس

حیدرآباد _ 15 مارچ ( اردولیکس) قومی اقلیتی کمیشن حکومت ہند نے  ملعون وسیم رضوی کو اس کی شیطانی حرکت پر ایک نوٹس جاری کی ہے اور 21 دن کے اندر غیر مشروط معذرت خواہی کرتے ہوئے گستاخانہ ریمارکس سے دستبردار ہونے کی ہدایت دی ہے بصورت دیگر کمیشن کی جانب سے قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے قومی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر نشین کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالماجد نظامی، علی رضا زیدی، محمد فیضان چودھری اور مولانا سید نظر عباس کی جانب سے ملعون وسیم رضوی کے خلاف کمیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر یہ نوٹس جاری کی گئی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button