تلنگانہ

سیول سروسز کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تلنگانہ کے شیوا ماروتی ریڈی کو کورٹلہ جماعت اسلامی کی جانب سے تہنیت _ پیش کیا گیا قرآن مجید کا نسخہ

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ  منڈل کے  ائیلا پور گاوں کے  شیوا ماروتی ریڈی ولد انجیا ریڈی ٹیچر جنہوں نے سیول سرویس (یو پی ایس سی) امتحان میں آل انڈیا سطح ہی 132 واں رینک حاصل کیا۔ جس پر جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے شیواریڈی کو ان کی رہائش گاہ پر گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی

 

اس موقع پر شیوا ریڈی کو جماعت اسلامی کے ذمہ داروں نے تلگو قرآن مجید کا نسخہ اور ریڈینس انگلش ہفتہ واری کی جانب سے شائع کردہ خصوصی شمارہ جماعت اسلامی ہند کی 75 سالہ خدمات پیش کیا گیا جس کو انہوں نے بڑے احترام سے قبول کیا۔

 

اس موقع ہی ناظم ضلع جگتیال محمد نعیم الدین نے شیوا ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اللہ ایشور نے ایک اہم عہدہ پر فائز کیا ہے آپ ملک کے سیکولر کردار کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ملک کے ہر طبقہ کے ساتھ عدل و انصاف کا معاملہ کریں۔ الیاس احمد خان نو منتخب امیر مقامی کو رٹلہ نے شیوا ریڈی سے قرآن کا مطالعہ کرنے کی خواہش کی۔

 

اس موقع پر ارکان جماعت اسلامی محمد عبد الطیف سابق امیری مقامی۔ محمد ظہیر الدین۔ محمد مسعود علی این آر آئی عبد الوحید عبد القدیر عبد البصیر عبد المنیر ۔ اصغر علی کے علاوہ مقامی نمائندہ سرپنج بی سندھیا۔ عبدالنعیم اور عبد الحسیب و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button