تلنگانہ

خاتون باکسنگ چیمپین نکہت زرین کی رکن کونسل کویتا سے ملاقات

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پرٹی آر ایس قائد کی مبارکباد

حیدرآباد: رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے آج نکہت زرین نے ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اس موقع پر کویتا نے انہیں کامن ویلتھ گیمز-2022 میں 50کیلو زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ رکن کونسل کویتا نے کہا کہ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین کا عالمی باکسنگ چمپئن بننا فخر کی بات ہے اور ان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔
دریں اثناء نکہت نے بتایا کہ ایم ایل سی کویتا ہی نے وزیراعلیٰ کے سی آرسے ملاقات کروائی اور مالی تعاون فراہم کرنے کے لئے نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں کے سی آر نے 50 لاکھ روپے مالی امداد کی تھی۔ نکہت نے کہا کہ اس کے علاوہ گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ نے انہیں 2 کروڑ روپئے اور بنجارہ ہلز میں اراضی فراہم کی ہے جس کے لئے وہ وزیراعلیٰ کے سی آر سے اظہار تشکر کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button