جنرل نیوز

ایس آئی او نظام آباد کی جانب سے 16 اکتوبر کو عظیم الشان کانفرنس "انسانیت کے لیے نافع بنو” کا انعقاد

خطابِ عام میں طلبہ کو مختلف مقابلہ جات کے انعامات سے نوازا جائے گا

ایس آئی او نظام آباد کی جانب سے عظیم الشان کانفرنس "انسانیت کے لیے نافع بنو” کا انعقاد

خطابِ عام میں طلبہ کو مختلف مقابلہ جات کے انعامات سے نوازا جائے گا

شہریانِ نظام آباد بالخصوص طلبہ و نوجوانوں سے شرکت کی خواہش. 

 

نظام آباد 15/ اکٹوبر (محمد یوسف الدین خان/اردو لیکس ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شہر نظام آباد کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے عظیم الشان تعلیمی، ثقافتی اور اسلامی نمائش جاری ہے جس میں تقریباً 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا، اس نمائش میں مختلف سماجی، اخلاقی، معاشی، سیاسی و دیگر مسائل پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چارٹس اور ماڈلز کے ذریعہ سے رہنمائی کی گئی، تھئیٹر میں اخلاقی و اسلامی تعلیمات پر مبنی وڈیوز دکھائی جارہی ہیں، جمعہ کے روز خواتین و طالبات کے لیے خصوصی انتظام رکھا گیا جس میں بارش کے باوجود ہزاروں خواتین و طالبات نے شرکت کی. نمائش کے دوران مختلف پروگرامز بھی رکھے گئے جس میں کائنات پر غور و تدبر کے لیے اپیس شو، نئی تعلیمی پالیسی پر توسیعی لکچر، کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا.

 

اس کانفرنس کے دوران غیر مسلم طلبہ میں سیر النبی صلعم کو عام کرنے کے ضمن میں ایک اہم مقابلہ "نالج سیکرس ٹسٹ” رکھا گیا، اس کے انعامات کی تقسیم 15 اکتوبر کو کانفرنس گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں طلبہ کو دیئے گئے. ان خیالات کا اظہار سے آج سہ پہر کانفرنس گاہ کے احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے برادر احمد عبدالنافع، صدر ایس آئی او نظام آباد نے بتایا کہ کہ اس یوتھ کانفرنس کے اختتام کے طور پر ایک عظیم الشان خطاب عام 16 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام فروٹ مارکیٹ گراؤنڈ پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک کی معروف شخصیت جناب ایس امین الحسن (نائب امیر جماعت اسلامی ہند)، مولانا حامد محمد خان (امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند تلنگانہ)، ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین (ریاستی صدر ایس آئی او تلنگانہ)، محترمہ آسیہ تسنیم (ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ)، محمد فراز احمد (ریاستی سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ) و دیگر مخاطب فرمائیں گے. اس خطاب عام میں ایس آئی او کی جانب سے منعقدہ مقابلہ جات میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا.

 

اس موقع پر ایس آئی او کے ذمہ داران نے شہریانِ نظام آباد سے اس خطابِ عام میں شرکت کرنے کی خواہش کی. اس موقع پر محمد فراز احمد، میڈیا سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نوید الحسن، سٹی سکریٹری ایس آئی او نظام آبادمحمد احتشام، ممبر ایس ائی او موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button