مبارکباد

سٹی جمعیۃ علماء جگتیال کے انتخابات _ حافظ خواجہ عقیل الدین صدر اور حافظ سید شمش الدین (تبریز)جنرل سیکریٹری منتخب

 

جگتیال:15؍مارچ(اسلم رشیدی کی رپورٹ)ریاستی صدر محترم مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب، صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ہدایت کے مطابق سٹی جمیعۃ علماء جگتیال کا انتخاب بعد نماز عشاء مسجد پرانی پیٹھ میں عمل میں آیا۔
جس میں ضلعی کمیٹی کی جانب سے صدر جمیعت علماء ضلع جگتیال مولانا مظہر القاسمی صاحب بحیثیت سرپرست تشریف لائے۔ الحمد للہ، حضرت مولانا مظہر صاحب قاسمی کی نگرانی میں مکمل انتخابی کارروائی عمل میں آئی۔حافظ شیخ عمران کی تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

اسکے بعد مہمان خصوصی بحیثیت سرپرست حضرت مولانا مظہر صاحب قاسمی کا نہایت فکر انگیز خصوصی خطاب بعنوان جمیعت علماء ہند کا تعارف اور اسکی خدمات اور جمعیۃ علماء کا روشن ماضی اور تابناک مستقبل ہوا۔۔بعدازاں سابقہ ذمہ داروں نے گزشتہ میعاد کی کارکردگی رپورٹ پیش کی
، جسکے بعد مولانا مظہر صاحب قاسمی نے انتخابی عمل شروع کیا۔ جس میں بااتفاق رائے، حافظ خواجہ عقیل الدین کو آئندہ میعاد کیلئے صدر سٹی جمعیت علماء جگتیال منتخب کیا گیا۔
جنرل سیکریٹری کیلۓ حافظ سید شمش الدین (تبریز)کو حاضرین مجلس بالخصوص صدر محترم کے مشورہ سے طۓکیا گیا،جبکہ خازن کیلئے مولنا عبد الماجد ندوی (امام مسجد زھرا)کو منتخب کیا۔

انتخابی اجلاس میں جگتیال کے علماء اکرام و حفاظ عظام و ائمہ اکرام بالخصوص مولانا مفتی صدیق صاحب جگتیال، مولانا قدرت اللہ جگتیال، حافظ ابرا شریف،حافظ طیب،حافظ سمیر الدین معاذ، ،حافظ افضل، حافظ عمیر،حافظ زبیر خان،و دیگر احباب کثیر تعداد میں شریک رہے۔
آخر میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مظہر صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button