تلنگانہ

تلنگانہ کے چننور میناریٹی گروکل اسکول کے ایک طالب علم کے والدین نے اسکول کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیا

عادل آباد _ تلنگانہ کے  منچریال ضلع کے  چننور ٹاون میں واقع  میناریٹی گروکل اسکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے  طالب علم ریحان الدین کو ٹی سی دینے کے خلاف ان کے والدین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکول کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ چند دن قبل اس اسکول کے تین طلباء امتیاز، عامر اور ریحان الدین کو اسکول انتظامیہ نے اسکول کے اہم مسائل میڈیا پر لانے پر خوفزدہ کیا تھا  اور ان کے گھر والوں سے  دستخط لیتے ہوئے  امتیاز اور عامر نامی دو طالب علموں کو کاغذ نگر اقلیتی گروکول اسکول میں منتقل کردیا۔

 

کاغذ نگر جانے سے انکار کرنے والے ریحان الدین کو  ٹی سی دے کر اسکول سے نکال دیا گیا جس پر اسکول انتظامیہ سے ناراض، والدین نے اسکول کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

 

اسی دوران ریحان الدین کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ سال سے ان کا لڑکا اسی اسکول میں تعلیم حاصل کررہا ہے دسویں جماعت میں آنے کے بعد ٹیچرس کی کمی اور دیگر مسائل کو اس نے دوسرے لڑکوں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button