جنرل نیوز

عادل آباد میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس کے پوسٹر کی رسم اجرائی

عادل آباد۔23/مئی(اردو لیکس)تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس اس ماہ کی 28 تاریخ کو حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔اس سلسلہ میں عادل آباد یونٹ فیڈریشن کے ضلع صدر جناب شاہد احمد توکل صاحب کی صدارت اور سرپرست اعلی جناب محبوب خان صاحب کی زیر سرپرستی و سرپرست حمید اللہ انور صاحب کی موجودگی میں منگل کے روز پہلی قومی کانفرنس کے پوسٹرز کی اجرائی فیڈریشن کے ذمہ داران و اراکین نے عادل آباد درگم ٹرسٹ کے چیئرمین و امبیڈکر اتسوا کمیٹی کے صدر درگم شیکھر کے ہاتھوں ان دفتر پر عمل میں لائی۔

 

درگم شیکھر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کی خواہش کی اور فیڈریشن سے وابستہ صحافیوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔اس پروگرام میں فیڈریشن کے سرپرست حمید اللہ انور کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری خضر احمد یافعی،آرگنائزنگ سیکرٹری عمیم شریف،جوائن سیکرٹری محمد ذاکر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button