تلنگانہ

کریم نگر میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہوکر آج سال

کریم نگر _ 16 مارچ ( اردولیکس) کریم نگر ضلع میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے گذشتہ روز تین سرکاری ٹیچرس اور ایک طالب علم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آج ضلع کے رامڈگو منڈل کے ایک گاوں میں 20 افراد وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں کریم نگر میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہوکر آج یعنی 16 مارچ کو ایک سال مکمل ہوگئے۔ آج ہی کے دن 16 مارچ 2020 کو کریم نگر شہر میں انڈونیشیا سے آنے والے چند افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا اس کے بعد ان ایک سال میں ضلع بھر میں 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے اور تقریبا 300 افراد کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button