تلنگانہ

نظام آباد میں حج ہاوز، پلے گراونڈ، شادی خانہ کی تعمیر کیلئے اراضی کا حصول آخری مراحل میں 

نظام آباد اربن یم یل اے گنیش گپتا نے سابقہ صدر ضلع مجلس یم اے فہیم کو دی عید کی مبارکباد

نظام آباد/ 25 اپریل (اردو لیکس ) تلنگانہ کے نظام آباد اربن ایم ایل اے مسٹر بیگا لاگینش گپتا نے میئر بلدیہ نیتو کرن شیکھر نوڈا چیرمین پر ابھاکر ریڈی کے ھمراہ سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈپٹی میئر بلدیہ نظام آباد یم اے فہیم سے انکی رہائیش گاہ واقع احمد پورہ کا لونی نظام آباد پہنچکر عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے بغلگیر ہوئے ۔

 

اس موقع پر یم یل اے گنیش گپتا کا یم اے فہیم نے اپنے قریبی رفقاء کے ہمراہ استقبال کیا اس موقع پر صدر حج سوسائیٹی نظام آباد مولانا شیخ اسماعیل عارفی، جنرل سکریٹری سینئر سٹیزن سوسائیٹی مرزا افضل بیگ تیجان ، سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی محمد فیاض الدین ، عبدالرحیم ،محمد مختار محمد نصیر ، عبد السلیم اور بی آریس قائدین سجیت سنگھ ٹھا کر ، ستیہ پر کاش، امر فاروق ، شیخ صادق ، سابق کارپوریٹر مصیب یم اے عزیز یم آر کر یشر ، ڈاکٹر ابرار ، یم اے منان ،محمد احمد، محمد منیر ، سید منہاج الدین سمیر احمد خواجہ ، ابو بکر ، ادریس احمد، ظفر خان اور کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔ اس موقع پر یم یل اے گنیش گپتا، اور سابقہ صدر ضلع مجلس یم اے فہیم کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

ایم یل اے گیش گپتا نے بتایا کہ بہت جلد ڈیری فارم کی فاضل اراضی باقاعدہ طور پر حاصل کی جارہی ہے اس اراضی پر حج ہاوز – پلے گراونڈ – شادی خانہ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اسی طرح بودھن روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے ارسہ پلی چوراہا تا قریب سارنگ پور تک سڑک کی کشادگی اور روڈ ڈیوائیڈرس کی تعمیری کام کا جلد آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری سینئر سیٹیزن سوسائیٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے بتایا کہ مسلمانوں میں کثرت سے حق رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالنے کیلئے دیگر فلاحی تنظیموں سے ربط پیدا کرتے ہوئے لائحہ عمل کو قطعیت دی جارہی ہے اور مسلمانوں میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button