جنرل نیوز

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کا قومی سیاست میں داخلہ وقت کی اہم ضرورت _ کے سی آر کی حمایت میں چرچس آف ساؤتھ انڈیاکے ذمہ داران کی متفقہ قراردادمنظور

میدک 4/اکٹوبر (اردو لیکس) چرچس آف ساؤتھ انڈیا کے ذمہ داران نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کے قومی سیاست میں داخلہ کو بروقت اقدام اورعوام کے جمہوری حقوق کی پاسداری کیلئے ناگزیرقرار دیا۔اس موقع پرمیدک کے بشپ اے سی سولومن نے کہاکہ عوام کے مذہبی حقوق کے تحفظ اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجس کے خاتمہ کیلئے چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ جیسے تجربہ کارسیاسی قائدکاقومی سطح پراہم رول نبھانے کیلئے یہی مناسب وقت ہے

 

۔اس موقع پر عیسائی مذہبی رہنما کے ہمراہ تلنگانہ فوڈ کارپوریشن کے صدرنشین راجیو ساگر بھی موجود تھے۔عیسائی مذہبی رہنما نے واضح طورپر اس بات کا اعلان کیا کہ ہماری تنظیم چرچس آف ساؤتھ انڈیاچیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤکے قومی سیاست میں داخلہ کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہوئے ترقیاتی ویژن رکھنے والے تلنگانہ قائدکی جانب سے فرقہ پرست عناصراورمذہب کے نام پرعوام کی تفریق کاایجنڈہ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف اعلان جنگ کے حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج ملک کو سب سے زیادہ خطرہ مذہبی جنون رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوآج کے سی آرجیسے حوصلہ مندقائدکی ضرورت ہے

 

۔انہوں نے اس عزم کا اظہاربھی کیاکہ عیسائی برادری مکمل طورپرفرقہ وارانہ یکجہتی کے تلنگانہ ماڈل کومدنظررکھتے ہوئے چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤسے مکمل طورپر اظہاریگانگت کرتے ہوئے قومی سیاست میں ان کے داخلہ کیلئے نیک تمنائیں بھی وابستہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button