تلنگانہ

منچریال کے سرکاری اسکول میں مزید 14 افراد کورونا وائرس سے متاثر

 حیدرآباد _ 16 مارچ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایک سرکاری اسکول کے 28 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ان میں طلبا کے علاوہ اساتذہ اور دیگر شامل ہیں منچریال میں واقع سرکاری گرلز ہائی اسکول میں بعض طلبا کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آج دوبارہ مزید طلبا اور اساتذہ کا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں مزید 14افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔آج 80افراد کے طبی معائنے کئے گئے جن میں 11اساتذہ،دو پکوان کرنے والے،ایک طالبہ میں اس کی علامات پائی گئیں جبکہ گذشتہ روز کئے گئے معائنوں میں 14طالبات اس سے متاثر ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button