انٹر نیشنل

پرینکا چوپڑا کی فلم دی وائٹ ٹائیگرآسکرکیلئے نامزد

نئی دہلی_16 مارچ ( اردولیکس)بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر کے لئے نامزد ہوگئی ہے۔ پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ‘دی وائٹ ٹائیگر’ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی فلم میں پرینکا اور راج کمار کے ساتھ گورو آدرش مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، پرینکا چوپڑا نےاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آسکر 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اور اس فہرست میں ان کی فلم دی وائٹ ٹائیگر بھی شامل ہے۔ وائٹ ٹائیگر کو ’اڈاپٹیڈ اسکرین پلے‘ کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ آسکر میں نامزد ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button