نیشنل

گجرات کے 4 شہروں میں رات کا کرفیو

نئی دہلی _16 مارچ ( اردولیکس) ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر حکومت نے چار شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت گجرات کی جانب سے منگل کے روز جاری رہنمایانہ ہدایات کے مطابق احمد آباد، وڈودرا، سورت اور راج کوٹ میں 17 مارچ سے 31 مارچ تک رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ دراصل گجرات میں کورونا کے اعداد و شمار میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ پیر کے روز ریاست میں 24 گھنٹے میں 890 معاملے درج کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button