انٹر نیشنل

وزیراعظم مودی کی یو اے ای کے صدارتی محل میں لذیذ کھانوں سے تواضع

ابوظہبی _ 15 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی کے دوررے یو اے ای کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے صدارتی محل میں ایک خصوصی ظہرانہ  کا اہتمام کیا ۔

 

وزیر اعظم کو مقامی طور پر اگائی گئی  سبزیوں کے ساتھ مکمل طور پر ویجٹرین کا  لذیذ کھانا پیش کیا گیا۔جس میں گیہوں کی ہریس،  مسالہ چٹنی کے ساتھ کھجور کا سلاد اور بھنی ہوئی سبزیاں اسٹارٹر کے طور پر پیش کی گئیں ۔ پھول گوبھی، گاجر تندوری، کالی دال اور ہریس اور دیگر ڈشش  شریک معززین کو پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ مقامی طور پر اگائے جانے والے پھل بھی فراہم کیے گئے۔    سبزیوں کے تیل سے ان ڈشش کو تیار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دعوت میں دودھ اور انڈے کی کوئی چیز نہیں تھی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button