جنرل نیوز

عادل آباد بلدیہ میں سڑک اور ڈرین کے کاموں کا سنگ بنیاد

عادل آباد _16 مارچ ( اردولیکس)عادل آباد میونسپل چیئرمین جوگوپریمندر نے آج میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور متعلقہ مجلسی کونسلر،سماجی کارکن حافظ عارف خان کے ہمراہ وارڈ نمبر 15 نیلا نگر/اندرا نگر میں 20 لاکھ کی مالیت سے سڑکوں اور نالیوں کے کاموں کی سنگ بنیاد رکھی۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 70 سالوں میں ماضی کی حکومتوں نے تلنگانہ بالخصوص عادل آباد کی ترقی کو نظر انداز کر دیا تھا۔تلنگانہ حاصل کرنے کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں 6 سال کے قلیل عرصہ میں کروڑہا روپیوں کی لاگت سے تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا۔اور عادل آباد کے ہر وارڈ میں رکن اسمبلی جوگورامنا کی خصوصی دلچسپی کے باعث ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر ٹی آر ایس اور مجلسی کونسلرس اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button