تلنگانہ

بھینسہ فسادات میں ہندوواہنی کے ارکان ملوث: آئی جی پی ناگی ریڈی

حیدرآباد 16 مارچ(اردولیکس)ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میں فرقہ وارانہ فسادات میں ہندوواہنی کے ارکان ملوث ہیں۔ آئی جی پی نارتھ ناگی ریڈی نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بھینسہ فسادات کے معاملہ میں جملہ 26 مقدمات درج کرتے ہوئے 38 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے اس کے علاوہ 4 نابالغ بچوں کو بھی پکڑ کرحاضرعدالت کیا گیا اس طرح جملہ 42 افراد پکڑے گئے۔ مزید 70 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فسادات مں جملہ 12 افراد زخمی ہوئے فسادات میں 4 مکانات، 13 دکانات، 4 آٹو۔ 6 فوروہیلرس اورپانچ آٹونذرآتش کئے گئے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پولیس نے غیرجابنداری سے کام کیا ہے اورثبوت کی بناپرہی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button