انٹر نیشنل

ٹی 20: انڈیا نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ

نئی دہلی: ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچس کی سیریز کا پہلا T20 میچ جو آج ویلنگٹن کے اسکائی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تھا بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ ٹاس ہندوستانی وقت کے مطابق 11.30 بجے ہونا تھا اور میچ دوپہر 12 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش نہیں رکی اور میچ منسوخ کردیا گیا۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹیم انڈیا انگلینڈ سے ہار کر باہر ہو گئی تھی اور نیوزی لینڈ پاکستان سے ہارنے کے بعد باہر ہو گئی تھی۔ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button