تلنگانہ

عرب حکمرانوں کو پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی تقریر کا عربی ترجمہ روآنہ کرنے وزیراعظم مودی کو بیرسٹر اویسی کا چیالنج

حیدرآباد _ 25 ستمبر ( اردولیکس) صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے دارالسلام میں جلسہ رحمۃ للعالمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ میں مسلم رکن کو گالیاں دی جاتی ہیں۔

 

بیرسٹر اویسی نے وزیراعظم کو چیالنج کیا کہ وہ کیا اپنے عرب ممالک کے ہم منصب حکمران کو پارلیمنٹ کی ویڈیو روانہ کریں گے اور بتاسکیں گے کہ ہم بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ وہ سعودی کے حکمران محمد بن سلمان، دبئی کے سلطان زید اور ترکی کے صدر طیب اردگان کو پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی گالی گلوج کا عربی ترجمہ روآنہ کریں گے۔صدر مجلس نے کہا کہ اس لئے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے کیونکہ جسے گالی دی جارہی ہے وہ مسلمان ہے۔ یہ حالات ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے

 

ملک میں ایسے حالات پیدا کر دئیے گئے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ایک رکن پارلیمنٹ کے خلاف گالی گلوج کی جاتی ہے۔ ایک وقت ایسا آئے گا کہ شائد پارلیمنٹ میں کسی مسلمان کی ماب لنچنگ کر دی جائے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے ۔ نوجوانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے ۔ ان میں جنید اور ناصر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button