نیشنل

ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا کو بند کرنے کابینہ کا فیصلہ

نئی دہلی 17 مارچ ( اردولیکس) حکومت نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس می ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایچ ایچ ای سی) کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کارپوریشن میں 59 مستقل ملازمین اور چھ مینجمنٹ ٹرینی ہیں۔ سبھی مستقل ملازمین اور مینجمنٹ ٹرینی کو پبلک انٹرپرائز کے محکمے کے ذریعہ مقرر طور طریقے کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کا فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سال 16۔2015 سے کارپوریشن مسلسل خسارے میں چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button