این آر آئی

ریاض میں اانٹر نیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم کے این آر آئی کانکلیو _ مختلف مقررین کا خطاب

ریاض (ای میل)ہندوستان کا تنوع(بقائے باہم) جمہوریت کی بنیاد ہے جس کو ہر حال میں برقرار رکھنا اور اس کو فروغ دینا ناگزیر ہے،کسی بھی جمہوری ملک کی ترقی کا انحصار اُس کے متنوع سماج کی ترقی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ریاض سعو دی عرب میں ’’ انٹر نیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم ۔ کے ایس اے چیاپٹر‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ این آر آئی ۔ کانکلیو‘‘ سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

اس کانکلیو میں جناب ظفر سریش والا سابق چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور مولانا محمد رحمانی سنابلی صدر ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ملِک رئیس احمد ڈائرکٹر انجام گروپ نے مہمانانِ اعزازی کے طور پر شرکت کرتے ہوے خطاب کیا ۔ کانکلیو کا آغاز محترم منصور قاسمی رکن مینجنگ کمیٹی کی قرات کلامِ پاک سے ہوا جبکہ ابتداء میں جنرل سکریٹری فورم جناب راشدالحسن نے آئی جے ایف کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد پیش کئے

 

، ڈاکٹر محمد اشرف علی صدر ’’ انٹر نیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم ۔ کے ایس اے چیاپٹر‘‘ نے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اس کانکلیو کو منعقد کرنے کے پسِ پردہ عوامل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مذکورہ کے تحت دوسیشن منعقد ہوئے، پہلے سیشن میں مہمان مقررین نے خطاب کیا جبکہ دوسرا سیشن سوال وجواب پر مشتمل تھا ۔ مولانا محمد رحمانی سنابلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبِ اسلام نے مسلمانوں کو دوسری اقوام کے ساتھ امن و سلامتی کی بنیاد پر زندگی گذارنے اور اُنکے حقوق ادا کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے،

 

انھوں نے اسلامی تعلیمات اور اصول وضوابط کی روشنی میں اس کی حکمتِ عملی پر قرآن و سنت اور صحابہ کرام کے مواقف کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی ۔ جناب ظفر سریش والا نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ملک کے ہر طبقے کو اس کی ترقی میں اہم رول ادا کرنا چاہئے، مسلمانوں کے مسائل میں اُنھیں سیاسی طور پر با اختیار بنانا اور تحفظ فراہم کرنا شامل ہے اور ان کے حل کے لئے عملی کوشش ضروری ہے ۔

 

اُنھوں نے کہا کہ ملک میں 15فیصد پر مشتمل مسلمانوں کی آباد ی ملک کو معاشی طور پر طاقتور بنانے کے لئے دیگر اقوام کے ساتھ برابر کی حصہ داری ادا کررہی ہے ۔ ملک رئیس احمد نے کہا کہ ہندوستان میں بہت مواقع ہیں اور اِن مواقعوں سے استفادے کے لئے ہند سعودی ایکسچینج پروگرام شروع کیا جانا چاہیئے جس کے لئے اُنھوں نے متعلقہ مرکزی وزیر سے نمائندگی بھی کی ہے ۔ ایڈوائزر فورم جناب کے این واصف ، جناب اسماعیل حسن اور عبد النعیم قیوم مینجنگ کمیٹی رکن نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ۔ اسی طرز پرنائب صدر سعود رحمان، سامناد کروناگپلی، خازن محمد اسماعیل حسن عامراور شریک معتمدباسط ابو معاذ نے مہمانوں کی خدمت میں ہدیہ ء گُل کا نذرانہ پیش کیا ۔ محمدشمس جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ این آر آئی فورم،جناب ارشد علی گڑھ مسلم اولڈ بوائز اسو سی ایشن،سید آصف الدین گلوبل ہالی ڈیز، محمد مزمل ساٹا،محمد عبدالمعید گلف این آر آئیز ڈاٹ کام،جناب محمد نوید،محترمہ سارہ فہد اور محترمہ نادیہ سعودی،جناب محمد شکیل ورلڈ بزنس گروپ پریسیڈنٹ،محترمہ عاصمہ سلیم پرنسپل یارا انٹرنیشنل اسکول، اے آئی یو ایس ٹیم نے بھی جناب ظفر سریش والا کو تہنیت پیش کی

 

پہلے سیشن کی کاروائی فورم کمیٹی رکن جناب عبدالنعیم قیوم نے چلائی جبکہ دوسرے سیشن کو محترمہ شہزین اِرم جوائنٹ سکریٹری فورم کے حوالے کیا گیا تھا ۔ جناب فاروق رضا مینجنگ کمیٹی رکن نے کانکلیو کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس کانکلیو میں ریاض میں قائم کئی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ معزز شخصیات بشمول ایڈوائزر فورم جناب غضنفر علی خان و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button