نیشنل

آج دوپہرنریندرمودی کا چیف منسٹرس کے ساتھ اجلاس۔ وباء سے متاثرہ ریاستوں میں لگیں گی پابندیاں!

نئی دہلی 17 مارچ ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندرمودی آج دوپہر 12:30 بجے ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی بعض ریاستوں میں کورونا کی وباء پھرسراٹھارہی ہے ایسے میں یہ اجلاس اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس جلاس میں عالمی وباء سے متاثرہ ریاستوں سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ریاستوں میں رات کا کرفیو لگادیا گیا ہے اوربعض ریاستوں کے شہروں میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button