نیشنل

فجر کی اذان سے نیند میں پڑرہا ہے خلل۔الہ آباد یونیورسٹی وائس چانلسرکا پولیس عہداروں کو مکتوب

نئی دہلی 17 مارچ ( اردولیکس) الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے اذان سے نیند میں خلل پڑنے کی شکایت کی ہے۔ وی سی ڈاکٹر سنگیتا سریواستو نے پولیس اور ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔ وی سی نے کمشنر ، آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد عہدیداروں کے مکتوب روانہ کیا ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ہر صبح لاؤڈ اسپیکر آنے والی تیز آواز سننے کی وجہ سے اس کی نیند میں خلل پڑرہاہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز پر پورے مہینے کے لئے روزانہ لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہوگا۔ اس وقت ان کی نیند میں مزید خلل پڑے گا۔ واضح رہے کہ وہ پریاگ راج کے سیول لائنس علاقہ میں مقیم ہیں۔ ان کے شوہر جسٹس وکرم ناتھ گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button