نیشنل

بہارمیں بجلی گرنے سے 11 ہلاک، عوام سے گھروں میں ہی رہنے چیف منسٹرکی اپیل

نئی دہلی: ریاست بہار کے تین اضلاع میں بجلی گرنے کے الگ الگ واقعات میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پیر کو پورنیہ ضلع میں چار، سوپال میں تین اوراراریہ میں چار لوگوں کی جان چلی گئی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے عوام سے حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ چیف منسٹر نے ٹویٹ کیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ مشورے پر عمل کریں خراب موسم کے پیش لوگ باہرنہ نکلیں گھروں میں محفوظ رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button