نیشنل

چھوٹی سی غلطی پر ظالم بیٹے نے بوڑھی ماں کی جان لے لی

نئی دہلی _ 17 مارچ ( اردولیکس) ایک ظالم بیٹے نے ماں کی چھوٹی سی غلطی پر اس کی گال پر تھپڑ رسید کردیا جس کے نتیجہ میں بوڑھی ماں کی موت ہوگئی۔یہ دل دہلانے والے واقعہ دہلی میں  پیش آیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور عوام ظالم بیٹے کی گرفتاری اور اس کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ دہلی کی 76 سالہ خاتون اوتار کور اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ ایک علاقے میں مقیم تھی۔  پیر کے روز اوتار کور کی پڑوسیوں کے ساتھ پارکنگ کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوا۔ جس پر پڑوسیوں نے اوتار کور اور اس کے بیٹے سے  گالی گلوج کی ۔ماں کی وجہ سے پڑوسیوں کی گالی کھانے پر برہم بیٹے نے   ماں کے گال پر زور سے تھپڑ رسید کیا جس پر وہ گر گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button