جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سرقہ کی سنگین واردات _ سارقین نے کار کے شیشے توڑ کر 13لاکھ 30ہزار روپیوں کا سرقہ کرلیا

تلنگانہ ضلع نظام آباد کے کیشاپور گاؤں میں سرقہ کی سنگین واردات سارقین نے

کار کے شیشے توڑ کر 13لاکھ 30ہزار روپیوں کا سرقہ کرلیا پولیس مصروف تحقیقات 

 

نظام آباد 25/ دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کیا پور گاؤں میں سرقہ کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں سارقیںن نے ایک کار کے شیشے توڑ کر 13 لاکھ 30 روپیوں کا سرقہ کرلیا تفصیلات کے بموجب موپال منڈل تاڈیم گاؤں کا ساکن سوریا ریڈی بدھ کے شہر نظام آباد میں قائم بینک آف بڑودہ سے سونا رکھکر مبلغ 13لاکھ 30ہزار روپے کی رقم حاصل کی بعد ازاں وہ اپنے ایک رشتہ دار کی صحت ناساز رہنے پر اس کی عیادت کے لئے کار سے کیشا پور کے لئے راوانہ ہوا اس نے کار کو مکان کے سامنے پارک کرنے کے بعد ملاقات کے لیے مکان میں داخل ہوا ایک گھنٹے کے بعد واپس ہونے پر اس کی کار کا شیشہ کٹ ہوا تھا اور کار میں موجود رقم کا بیاگ دیکھائی نہ دینے پر فوری طور نظام آباد رورل پولیس کو فون کیا اور شکایت درج کروائی

 

پولیس نے مقام واردات پہونچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جانچ کی تو بائک پر سوار تین نوجوانوں نے اس کی کار کا پیچھا کیا جب وہ سوریا ریڈی بنک سے زقم لینے کے ج دو پہر 1.30 کے قریب کیشا پور پہنچا موٹر سائیکل گاؤں میں امبیڈکر مجسمہ کے پاس کھڑی تھی ایک نوجوان کار کے پاس گیا اور اس سے ہٹانے میں کامیاب ہوگیا سڑک پر ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے دو موٹر سائیکل پر سوار تھے ایک کار کے پاس گیا اور خاموشی کے ساتھ کار کے دروازے کا شیشہ کاٹ کر رقم‌ کا بیاگ نکال لیا اس کے بعد تینوں نے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے یہ تمام مناظر سڑک پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے ملزمان کی شناخت مہاراشٹر کے نوجوانوں کے طور پر کی گئی ان کی موٹر سائیکل پر مہاراشٹر پاسنگ کا نمبر درج تھا

 

علاوہ ازیں اسی دن کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ منڈل میں بھی ایک کار سے 50 ہزار روپے کا سرقہ کیا گیا بانسواڑہ اور کیشاپور میں سرقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنے کے بعد اس بات کا پتہ چلا کہ دونوں مقامات کی سرقہ کی ورادتوں میں ایک گنیگ کی کارستانی ہے جو اس میں ملوث ہے پولیس ان سارقیںن کو گرفتار کی تلاش میں ہے ایس آئی لمبادری نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button