جنرل نیوز

چنا فی کنٹل پانچ ہزار ایک سو روپے _ مارکیٹ کمیٹی عادل آباد کا اعلان

عادل آباد _17 مارچ ( اردولیکس) کسانوں سے "چنا” اندرون دو یوم حکومت کی جانب سے فی کنٹل پانچ ہزار ایک سو روپیے خریدا جائے گا۔یہ بات زرعی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین عادل آباد مسٹر ایم پرہلاد نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے مخاطب ہو کر بتائی۔اس موقع پر انہوں نے عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگورامنا کے اقدامات کی جہاں ایک طرف ستائش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی حکومت سے موثر نمائندگی کے بنا پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے "چنا” خریدی کرنے سے اتفاق کیا ہے وہیں دوسری طرف مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر احتجاج منظم کرتے ہوئے "چنا” خریدنے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ایم پرہلاد نے مخالف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ہمہ وقت مفت برقی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے قبل کسانوں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی تھی۔یہ ٹی آر ایس حکومت کا بہترین کارنامہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button