تلنگانہ

اوور سیز اسکالرشپ ، فیس باز ادائیگی کے بقایہ جات اور اقلیتوں کے قرضے جات کی رقم فوری جاری کرنے عہدیداروں کو ہدایت _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے مجلسی قائدین کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی (اردولیکس) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اوور سیز اسکالرشپ ، فیس باز ادائیگی کے بقایہ جات اور اقلیتوں کے قرضے جات کی فوری جاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی نے پیر کی شام چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔

 

بعد ازاں بیرسٹر اسد الدین اویسی نے میڈیا کو بتایا کہ اوور سیز اسکالرشپ فیس ریمیر سمنٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن سے لون اور دیگر اسکیموں کے لئے 310 کروڑ روپے آئندہ تین یا چار دن میں جاری کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں سکریٹریٹ کی مساجد کے ساتھ ساتھ وہاں تعمیر ہونے والے دیگر مذہبی عمارتیں بھی عوام کے لئے عنقریب کھول دی جائیں گی۔

 

اجلاس میں جناب اکبر الدین اویسی کی جانب سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی سے تفصیلی طور پر واقف کروایا گیا۔ جناب اکبر الدین اویسی نے چیف منسٹر کو بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے 124 کروڑ روپے اور جاریہ مالی سال کے 150 کروڑ روپے مائناریٹی سبسیڈی لون کی خاطر مائناریٹی فینانس کارپوریشن کو فراہم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے چیف منسر سے خواہش کی کہ اس میں اضافہ کرتے ہوئے جملہ 310 کروڑ روپے جاری کئے جائیں، جس سے چیف منسٹر نے اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button