تلنگانہ

سیکریٹریٹ میں منہدم مساجد کو اسی مقام پر تعمیر کرنے چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے آج پھر ایک مرتبہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے دوران منہدم کردہ مساجد اور مندر کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔اسمبلی میں مجلس کے رکن جناب سید احمد پاشاہ قادری کی جانب سے اٹھائے گئے مسلہ پر جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے کہا کہ پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے دوران مساجد اور مندر بھی منہدم ہوگئے تاہم ان کی حکومت اسی مقام پر عبادت گاہوں کو تعمیر کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button