تلنگانہ

رائفل اینڈ پستول شوٹنگ چمپیئن شپ مقابلوں میں تلنگانہ کے نوجوان خواجہ مبشر علی طارق کا نمایاں مظاہرہ

جگتیال 17 مارچ(پریس ریلیز) 12 ویں ساوتھ زون شوٹنگ چمپیئن شپ رائفل اینڈ پستول کے مقابلوں میں تلنگانہ کے نوجوان نے نمایاں مظاہرہ کیا ہے یہ چمپیئن شب مقابلے چینائی میں منعقد ہوئے تھے جن میں 7 ریاستوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس چمپیئن شپ میں جگتیال سے تعلق رکھنے والے خواجہ مبشر علی طارق فرزند خواجہ محبوب علی صادق نے ٹاپ اسکور کیا۔خواجہ مبشر علی طارق،  خواجہ لیاقت علی محسن ،خواجہ ایوب علی اور خواجہ ضمیرعلی عدنان اسٹاف رپورٹر صحافی دکن ، کے بھتیجے ھوتے ہیں نے اس چمپیئن شپ میں ٹاپ اسکور 567/600 کیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس میں سات ریاستوں سے صرف تین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا تھا اس موقع پر ٹی آر ایس مائیناریٹی سیل جگتیال کی جانب سے مون ٹراویلس نیو بس اسٹانڈ کے احاطے میں ایک تہنیتی تقریب کا اھتمام کیا گیا اس موقع پر مائیناریٹی سیل کے صدر عبدالقادر مجاہد. سابق بلدیہ چیئرپرسن جی آر دیسائی صدر مسلم کمیٹی میر کاظم علی جنرل سکریٹری شعیب الحق طالب کواپشن ممبر ریاض ماما محمود علی افسر باسط خان محمد سلام صلاح الدین منا محمد عادل پٹیل اور دیگر نے شال پوشی وگل پوشی کی اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں آل انڈیا نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ جو 14 اپریل کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد ہے بہتر مظاہرہ کیلئے نیک تمنائیں کا اظہار کیا. 

متعلقہ خبریں

Back to top button