جنرل نیوز

جگتیال سنٹرل ملت اسلامیہ کمیٹی کی جانب سے طلبہ میں اسکالرشپ کی تقسیم

جگتیال کی سنٹرل ملت اسلامیہ کمیٹی کی جانب سے شہر جگتیال کے  64 یتیم و یسیر طلبہ میں اسکالرشپ کی تقسیم عمل میں لائی گئی جو چھٹویں جماعت تا پی جی کورس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اسکالرشپ تقسیم تقریب کی صدارت صدر سنٹرل ملت اسلامیہ کمیٹی جگتیال عبدالباری نے کی۔ تقریب میں رکن کونسل ٹی جیون ریڈی ، جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے کہا کہ ان کی کاوشوں سے جگتیال میں اردو اکیڈیمی کا کمپیوٹر سنٹر قائم ہوا جس سے کئی مسلم طلبہ مستفید ہوئے ہیں مستقبل میں مزید ایک کمپیوٹر سنٹر قائم کرنے کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button