مبارکباد

عادل آباد میں مجلسی قائدین نے اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے ذمہ داروں کو تہنیت پیش کی ۔

عادل آباد ۔ صدر ٹاؤن مجلس عادل آباد شیخ نذیر احمد کی قیادت میں مجلس قایدین نے تلنگانہ اُردو ورکنگ جر نلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نو منتخب کمیٹی کو دفتر مجلس اتحاد المسلمین بکل گوڈہ میں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔اس موقع پر صدر مجلس شیخ نذیر احمد، کونسلر مجلس شاہ نواز الرحمٰن، نمایندہ کونسلر ظفر احمد، نمایندہ کواپشن ممبر محمد روہیت، سیکریٹریز شکیل احمد، شاہد خان، فیاض ہاشمی، سید عنایت، این اشوک، سبہان، نے تلنگانہ اُردو ور کنگ جر نلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کے نو منتخب صدر محمد شاہد احمد توکل، سر پرست اعلی محبوب خان، سرپرست حمیداللہ انور، نائب صدر محمد آصف الدین، جنرل سیکریٹری حافظ خضر احمد یافعی، سیکریٹری محمد محسن، سیکریٹری محمد اشفاق،خازن شیخ عصمت علی، آرگنائزر سیکریٹری عمیم شریف کو شال پوشی اور گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔اور نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا ۔صدر محمد شاہد احمد توکل شاہد احمد اور دیگر عہدیداران نےعادل آباد ٹاؤن صدر شیخ نذیر احمد اور دیگر کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button