تلنگانہ

تلنگانہ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے بنڈی سنجے کے بیان کی مذمت کی

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار ایم پی کی جانب سے آئی پی ایس عہدیدار وں پر کئے گئے ریمارکس کی مذمت کی۔اسوسی ایشن کے سیکرٹری انجنی کمار نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ بھینسہ واقعہ میں بنڈی سنجے کمار نے آئی پی ایس عہدیداروں کے خلاف جو بیان دیا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے بھینسہ میں حالات کو قابو پانے کے لئے پولیس نے کافی جدوجہد کی۔لیکن بنڈی سنجے نے پولیس عہدیداروں کے خلاف بیان دیتے ہوئے پولیس کی ساکھ کو متاثر کیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button