جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ کاماریڈی کی خدمات اور مالی تعاون کی حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی۔   

یقیناً ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ وعم نوالہ نے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفیﷺ کی تاج ختم نبوت کی حفاظت کے سلسلے میں کچھ کام کی توفیق وسعادت عطاء فرمائی، الحمدللہ ہر سال مجلس کا دائرہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا قیام مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم کی مجاہدانہ قیادت و صدارت میں 2000ء میں ایک مکتب کے ذریعہ عمل میں آیا،

 

آج الحمدللہ مجلس کے زیراہتمام ضلع کاماریڈی وراجنا سرسلہ و میدک میں کل 92 مکاتب قائم ہوچکے ہیں، جس میں 77معلمین کرام 1260 نونہالانِ امت ودختران ملّت کو عقائدِ صحیحہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم و دینی اسلامی تربیت سے آراستہ کررہے ہیں، جس پر ماہانہ 2 لاکھ اسی ہزار روپئے سے متجاوز ہیں، الحمدللہ مکاتب کی برکت سے تمام ہی علاقوں میں مساجد اذان اور نماز کے ذریعہ آباد ہورہی ہیں،قادیانیت، فیاضیت شکیلیت، عیسائیت ودیگر باطل مشنریز اسلام کے چراغ کو روشن پا کر دم دباتے بھاگ چکے ہیں، (فالحمد للہ علی ذالک) یہ سب اکابر کی سرپرستی اور اہل خیر کے مخلصانہ مالی تعاون کی برکت ہی ہے، نیز مکاتب ومعلمین کرام کی خدمت و تربیت کے لئے روزانہ دو ماہر نگران حضرات مکاتب کے دورے کرتے ہیں اور مکمل رہنمائی و رہبری کرتے ہیں، نیز ماہانہ معلمین کرام کی تربیتی اجتماع کے ذریعہ مقامی اعتبار سے پیش آمدہ حالات ودشواریوں سے آگاہی کے بعد ٹرسٹیان مجلس ان مسائل کو حل بھی فرماتے ہیں،

 

رمضان المبارک کے موقع پر حسبِ گنجائش افطاری کا نظم، غریبوں اور ضرورت مندوں میں رمضان راشن تقسیم کے علاوہ عید کے موقع پر عید پیاک کا بڑے پیمانے پر نظم کیا جاتا ہے، اسی طرح عیدِ قربان کے موقع پر حسبِ گنجائش دیہات کے مسلمانوں کے گھر پہنچ کر صدور مساجد و کارکنانِ مجلس قربانی کا گوشت پہنچاتے ہیں، اسی طرح غریب بچیوں کی شادیوں میں امداد، بیماروں کی تیمارداری ودیگر رفاہی و فلاحی خدمات مجلس کیجانب سے مخیرحضرات کے مخلصانہ تعاون سے انجام پارہے ہیں، نیز مجلس کے زیراہتمام وقتاً فوقتاً اسلامی ماحول ومعاشرے کی تشکیل کے لئے بھی جلسہائے ختم نبوت کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے، نیز ایسے کئی مقامات جہاں مساجد نہیں تھی، برسوں سے مسلمان آباد تھے، وہاں الحمدللہ مساجد کی تعمیر عمل میں لائی گئی،

 

چنانچہ اپلوائی میں بتوسط سعید بھائی، جناب سید احمد وسید ذاکر حسین صاحب کے زریں تعاون سے اور مسلم سنگتراش بستی رحمت نگر کاکولاتانڈہ ماچاریڈی میں بتوسط جناب محسن و مولانا منور صاحب حیدرآبادکے تعاون سے اور ملکاپور میں جناب حافظ عبدالعزیز صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اہل خانہ واہل خیرکے حسنِ تعاون سے مکمل مسجدیں تعمیر ہوچکی ہیں، ابھی گھن پور جہاں 11 مکانات ہیں، زمین کی خریدنا ضروری ہے، سرم پلی جہاں 17 مکانات ہیں، مکتب کے لئے مکان کی خریداری الحمدللہ صاحب خیر کے تعاون سے ہوئی ہے، نیز مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ کاماریڈی کا دائرہ الحمدللہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے، شہر کاماریڈی کے مختلف محلوں میں مکتب سنٹرز کی تعمیر کے لئے زمین خریدی گئی ہے، جہاں تعمیری کام کی شروعات ضروری ہے، تاکہ بسہولت محلہ وارہ سطح پر بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ خواتین کی اسلامی تربیت کا موثر نظام بنانے میں سہولت ہو،

 

اہل خیر احباب جنہیں اللّٰہ نے مال دیا ہے، عطیات، صدقات، خیرات اور زکوٰۃ کے ذریعہ ضرورتمندوں اور بیواؤں اور مسکینوں کی مدد اور بیماروں کی عیادت، مکاتب کے ذریعہ عقائد کے تحفظ کے لئے بھرپور مالی تعاون کی اپیل کرتے ہیں،

 

ہم بارگاہ الہی میں شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں کسی قدر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی، نیز ہم خدام و کارکنان ٹرسٹیاں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مخلصانہ تعاون کو قبول فرماکر روز محشر نبی آخرالزماں محمدﷺ کی شفاعت کا حقدار بنائے، اور ہماری خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے آمین بجاہ النبی المرسلینﷺ۔

مزید تفصیلات و تعاون کے لئے رابطہ کریں۔ الحاج عبدالواجد علی خازن، الحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی

9866505757_____9618156786

بینک کی تفصیلات۔:

MAJLISE-TAHAFFUZE-KHATMENUBUWAT EDUCATIONAL & CHARITABLE TRUST KAMAREDDY

A/C No: 198910100006029

IFSC Code: UBIN0802158

(Union Bank Of India )

Kamareddy

متعلقہ خبریں

Back to top button