تلنگانہ

ملعون وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد میں ایک اورمقدمہ درج

حیدرآباد_ 18مارچ ( اردولیکس)راجندرنگرپولیس نے قرآن پاک کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہونے والے ملعون وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مجلس کے سابق کارپوریٹرایم اے عزیز نے راجندرنگرپولیس اسٹیشن میں گستاخ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے خلاف چند دن قبل چارمینارپولیس نے بھی ایک کیس درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button