تلنگانہ

ریاستی وزیر تعلیم سےتلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی

حیدرآباد 18 مارچ (پریس نوٹ) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے انکے مکان پر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدر آباد کے ذمہ داروں نے ملاقات کرتے ہوئے اسپیشل اردو ڈی ایس سی، ڈی ریزرویشن ٹی آر ٹی اور ٹی جی ٹی پی جی ٹی پوسٹس اور اردو کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے یادداشت پیش کی۔ وزیر تعلیم نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تیقن دیا کہ اردو کے مسائل سے وزیر اعلٰی کو واقف کروائیں گی۔ اس وفد میں تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر جنید احمد باگن کے ساتھ معتمد عمومی ثناء فاطمہ اور نائب صدر شازیہ بیگم موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button