تلنگانہ

کریم نگر مانیر ڈیم کے کیبل برج کے پاس تیراکی کے دوران تین لڑکے پانی میں غرق

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر  ضلع مرکز میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔  مانیر ڈیم  پر نئے تعمیر ہونے والے کیبل برج پر تیراکی کے لیے جانے والے تین کمسن لڑکوں کی پانی ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔  اطلاع ملتے ہی تما پور پولیس موقع پر پہنچی اور تین  لڑکوں کو ڈیم  سے نکال کر نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ان کے ساتھ موجود ایک اور لڑکے کی تلاش جاری  ہے

بتایا گیا ہے کہ ان تینوں کا تعلق کریم نگر کے ھاوزنگ بورڈ کالونی سے ہے مرنے والوں کی شناخت 12 سالہ ویرانجینلو،  13 سالہ انیل اور 14 سالہ سنتوش کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ چوتھے لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی تلاش جاری ہے یہ چار لڑکے ہولی کھیلنے کے بعد پانی نہانے گئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اسی دوران چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اس حادثے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے ہر لڑکے کے افراد خاندان کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button