تلنگانہ

تلنگانہ بجٹ_ اقلیتوں کے ریسیڈنشیل اسکولس کے لئے 561 کروڑ روپے

حیدرآباد _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے مالی سال 2021_ 22 کے بجٹ میں اقلیتوں کے 204 ریسیڈنشیل اسکولس کو چلانے کے لئے 561 کروڑ روپے مختص کئے ہیں وزیر فینانس ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے وقت ریاست میں اقلیتوں کے لئے صرف 12 ریسیڈنشیل اسکولس تھے لیکن 6 سال کے اندر اس کی تعداد 204 کردی گئی۔جس میں ایک لاکھ اقلیتی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 54 مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولس کی عمارتوں کو تعمیر کرنے 1054 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button