تلنگانہ

تلنگانہ بجٹ_ ذاتی زمین رکھنے والے غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لئے مالی امداد

حیدرآباد _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ذاتی زمین رکھنے والے غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر فینانس ہریش راو نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب خاندانوں کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کررہی ہے اب تک ریاست بھر میں 52 ہزار مکانات تعمیر کرتے ہوئے غریبوں میں تقسیم کئے گئے۔سرکاری زمین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے غریبوں کو ان کی ذاتی زمین پر مکانات تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حکومت کی آمدنی میں کمی ہوئی۔جس کی وجہ سے اس اسکیم پر عمل نہیں ہوسکا۔تاہم نئے بجٹ میں اس اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی جائے گی۔بہت جلد اس اسکیم کے گائیڈ لائنز جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بجٹ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے لئے 11ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں 

متعلقہ خبریں

Back to top button