تلنگانہ

گجویل میں تین منزلہ عمارت منہدم _ بڑا حادثہ ٹل گیا

 سدی پیٹ _ 18 مارچ ( اردولیکس) سدی پیٹ ضلع کے گجویل میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ آج صبح گجویل کے تماپور علاقہ میں پیش آیا۔مقامی افراد نے کہا کہ ایک بڑا واقعہ ٹل گیا کیونکہ عمارت میں موجود 30مزدوراس واقعہ سے دس منٹ پہلے ہی وہاں سے روانہ ہوئے تھے۔اطلاع ملتے ہی ریونیو اور پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔بتایاجاتا ہے کہ عمارت کے سیلار کی تعمیر کے سلسلہ میں کام کے سبب متصل تین منزلہ عمارت گرپڑی

متعلقہ خبریں

Back to top button