جرائم و حادثات

ممبئی۔ ایر ہوسٹس کی خون میں لت پت نعش دستیاب

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں ایک ٹرینی ایئر ہوسٹس کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی وہ اندھیری میں واقع اپنے فلیٹ میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پائی گئیں۔

 

 

ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ روپل اوگرے ایر انڈیا میں ملازمت کے لیے منتخب ہوئیں تھی۔ وہ جاریہ سال اپریل میں ممبئی منتقل ہوئی اور اندھیری کی ایک ہاؤزنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں اپنی بہن اور بوائے فرینڈ کے ساتھ مقیم تھی۔

 

 

چند دن قبل اس کی بہن اور بوائے فرینڈ آبائی مقامات گئے ہوئے تھے جس کے بعد ٹرینی ایئر ہوسٹس تنہا ہی مکان میں مقیم تھی۔ اتوار کی شام روپال کے ارکان خاندان نے اسے فون کیا تاہم اس نے فون لفٹ نہیں کیا جس پر اس کے دوستوں کو اطلاع دی گئی اور فلیٹ میں جا کر دیکھنے کو کہا گیا

 

 

جب وہ فلیٹ میں پہنچے تو وہاں اندر سے دروازہ بند تھا فوری طور پر پولیس کو اطلا دی گئی۔ دروازہ توڑ کر دیکھنے تک اندر روپال کی نعش خون میں لت پت پائی گئی‌ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

 

 

فوری طور پر موت کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button