جنرل نیوز

سینئر صحافی شجاع الدین افتخاری کی طبیعت پھر خراب

حیدرآباد _18 مارچ ( اردولیکس)روزنامہ اعتماد کے سینئر صحافی جناب شجاع الدین افتخاری کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی ہے انھیں خرابی صحت کے باعث اسری ہاسپٹل میں منگل کے روز شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں  ان کے ارکان خاندان کے مطابق ان کی طبیعت خراب ہے  آکسیجن کی سطح میں کمی ہوئی ہے گذشتہ روز طبیعت میں قدرے بہتری دیکھی گئی تھی لیکن آج صبح سے طبیعت پھر خراب ہوگئی ہے ارکان خاندان نے جناب شجاع الدین افتخاری کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button