نیشنل

مہاراشٹرا میں کورونا کا شدید اثر۔ جاریہ سال کے سب سے زیادہ کیسس درج

ممبئی _ 19 مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر میں عالمی وباء کورونا کا شدید اثر دیکھا جارہا ہے۔ جمعرات کو وہاں کورونا کے قریب 26 ہزار نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سال میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ واضح رہے ملک کے دس اضلاع جہاں سب سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ان دس میں سے نو اضلاع مہاراشٹرا کے ہیں۔ کل ایک ہی دن میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد 25,833رہی اور ان نئے معاملوں کو ملا کر ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 23 لاکھ 96 ہزار 340 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو 58 مریضوں کی موت ہوئی اور ریاست میں ابھی تک 53 ہزار لوگوں کی کورونا کی وجہ سےموت ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button