جنرل نیوز

تمیم نظام آبادی کی شعری چوتھا اور مجموعی پانچویں تصنیف ”روشن روشن لفظ“ کی انیل کامنینی ٹرسٹیز دومکنڈہ فورٹ کے ہاتھوں رسم رونمائی 

نظام آباد: 15/ فروری (اردو لیکس) معروف ادیب صحافی استاد الشعراء مولانا حافظ محمد عبدالقدیر حسامی امام و خطیب مسجد عبداللہ بودھن روڈ المعرو ف تمیم نظام آبادی کی شاعری کا چوتھا مجموعہ مجموعی طور پر پانچواں مجموعہ ”روشن روشن لفظ“ کی رونما ئی انیل کامنینی ٹرسٹی دومکنڈہ فورٹ اینڈ ولیج ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے ہاتھوں دومکنڈہ فورٹ کے پنڈلی ہال میں عمل میں آئی۔ موصوف کی یہ شاعری کی چوتھی تنصیف ہے

 

اس سے قبل تین تصانیف مدح ممدو ح یزداں، اتمام، رباعات تمیم و مضامین نو منظر عام پر آچکی ہے جن کو اہل علم و ادیب اور دانشوروں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تقریب رونمائی کے موقع پر ڈاکٹر مصطفی کمال مدیر شگوفہ حیدرآباد،پروفیسر مجید بیدار، پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر شوکت حیات، محترمہ ادیش رانی باوا، ڈاکٹر محسن جلگان وی، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر معید جاوید، ڈاکٹر محمد عبدالقوی، ڈاکٹر عبدالغنی، محترم سجاد شاہد، سمیع اللہ سمیع، واحد نظام آباد ی، شیخ احمد ضیاء، معین راہی، قدیر دانش، اطیب اعجاز، محبوب خان اصغر، محمد ارشد، حسن سنجری و دیگر معزز ین شریک رہے

 

۔(اس موقع پر تمیم نظام آبادی نے کہا کہ میں بے انتہاء خوشی و مسرت کررہا ہوں کہ میری اس کتاب کی رونمائی میرے والد اور دادا کے مقام پیدائش دومکنڈہ میں انتہائی ادیبی کہکشاں کے پرتومیں عمل میں آئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ یہ کتاب اہل قلم اور تمام صحافیوں خصوصاً شہر نظام آباد کے اُردو صحافیوں کے نام معنون ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ ڈاکٹر محمد عبدالقوی نے تحریر کیا۔) اور امید ظاہر کی کہ اس کتاب کو ادبی حلقوں میں کافی مقبولیت حاصل ہوگی۔ جبکہ اس مجلس کی نظامت ڈاکٹر محمد عبدالقوی پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی نے بحسن و خوبی انجام دی۔ قبل ازیں دومکنڈہ فورٹ اینڈ ولیج ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ادبی سمینار بعنوان ”ادبیات تلنگانہ کے فروغ میں دومکنڈہ سمستھان کی خدمات“ منعقد ہوا۔ اس سمینار میں مختلف پروفیسرس نے اپنے مقالہ پڑھے افتتاحی اجلاس کی صدارت جتیش جی پاٹل ضلع کلکٹر کاماریڈی نے کی۔

 

جس میں بحیثیت مہمان خصوصی اے خان مشیر حکومت تلنگانہ نے شرکت کی۔ جبکہ خصوصی مدعوین کی حیثیت سے وینکٹیش دھوترے اڈیشنل کلکٹر ادارہ جات مجالس مقامی، چندر ا موہن اڈیشنل کلکٹر (محکمہ مال) بھی شریک رہے۔ اس سمینار کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد عبدالقوی رہے۔ بعدازاں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر رؤف خیر، ڈاکٹر معید جاوید، سمیع اللہ سمیع، اطیب اعجاز، واحد نظام آباد ی، تمیم نظام آبادی، محمد ارشد، محبوب خان اصغر، شیخ احمد ضیاء، معین راہی، قدیر دانش، حسن سنجری نے راجہ راجیشور راؤ اصغر اور دومکنڈہ سمستھان کی ادبی خدمات پر تہنیت و منظوم اشعار سناتے ہوئے خوب داد و تحسین حاصل کی۔

 

مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر محمد عبدالقوی نے بڑی عمدگی کیساتھ انجام دی اور رات کے پہلے پہر شام غزل کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ پرُ وارگروپ نے مختلف غزلیں سنائی جسے خوب پسند کیا گیا اس شام غزل کے تشہیر کار ترتیب کار سجاد شاہد رہے۔ منتظمین و میزبان محفل شوبہنا کامنینی، انیل کامنینی ٹرسٹیز دومکنڈہ فورٹ اینڈ ولیج ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اورکوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد عبدالقوی نے تمام مہمانوں اور ادیبوں، شاعروں اور شرکاءئے محفل کا اس پروگرام کے تمام سیشنس کو کامیاب بنانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button