نیشنل

انشورینس سیکٹرمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا بل راجیہ سبھا میں منظور

نئی دہلی _ 19 مارچ ( اردولیکس) راجیہ سبھا میں انشورنس سیکٹر میں غیر ملکی سرما یہ کاری کی حد 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کرنے اور متعلقہ کمپنیوں کے مالکانہ حقوق ’ غیر ملکیوں ‘ کو دینے کی اجازت فراہم کرنے والے ’ انشورنس ترمیمی بل 2021 کو صوتی ووٹوں کے ذریعے منظور کر لیا گیا ۔اس سے قبل بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگر یس اور دیگر اپوزیش جماعتوں نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی تقریباََ ایک گھنٹے کے اند ر چار مرتبہ ملتوی کرنی پڑی ۔ کانگریس اوردیگراپوزیشن جماعتوں نے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button