تلنگانہ

حیدرآباد گریجویٹ حلقہ کے 6 راونڈ مکمل _ ٹی آر ایس کی سبقت برقرار

حیدرآباد _19 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ حیدرآباد _ رنگاریڈی _  اب تک ووٹوں کی گنتی کے 6 راونڈ مکمل ہوگئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے امیدوار سورابی وانی دیوی کو  7،626 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ۔ چھ راؤنڈ میں ٹی آر ایس کو 1،05،710 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے امیدوار رام چندرراو نے 98،084 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار پروفیسر ناگیشور نے 50،450 ووٹ حاصل کیے ، کانگریس کے امیدوار چنناریڈی نے 29،627 ووٹ اور تلگودیشم کے امیدوار ایل رمنا نے 5،606 ووٹ حاصل کیے۔  تمام چھ راؤنڈز میں کل 19،914 ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button