اسپشل اسٹوری

پجاری پڑھ رہا تھا شادی کے منتر، دلہن کے بازو منڈپ میں ہی سوگیا شرابی دلہا

نئی دہلی: اسے شادی کی خوشی کہیے یا عادت بحرہال ایک دولہے نے اتنی زیادہ شراب پی لی تھی کہ وہ شادی کی رسومات کے موقع دلہن کے بازو میں ہی فرش پر سوگیا جس کی وجہہ سے دلہن نے شادی

توڑدی۔ یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا۔
دولہے کی شناخت پرسین جیت ہالوئی کے طور پر ہوئی ہے۔ ہونے والا دولہا نشہ میں دھت بارات لے کردلہن کے گھرپہنچا، وہ لڑکھڑا رہا تھا، دلہن نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی یہ حالت دیکھ کر شادی سے انکارکردیا تھا تاہم گھروالوں کے منانے پروہ شادی کیلئے رضامند ہوگئی۔ اس کے بعد دلہا شادی کے منڈپ میں پہنچا اوردلہن کے بازو بیٹھا اورپجاری شادی کے منترپڑھ رہا تھا کہ مدھوش دولہے کو نیند لگ گئی اوروہ دنیا و مافیا سے بے خبرفرش پرہی سوگیا، دولہے کی یہ حرکت دیکھ کر مہمان ہکا بکارہ گئے اوردلہن منڈپ چھوڑ کرچلی گئی۔

دلہن کے گھر والوں نے نلباری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور شادی میں ہونے والے تمام اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ دلہن والوں نے الزام لگایا کہ ‘لڑکے کی طرف سے آنے والے بہت سے لوگ نشے میں تھے، پھر بھی ہم نے کچھ نہیں کہا، رسم نہیں روکی۔ جبکہ دولہا گاڑی سے نیچے بھی نہ اتر سکا، اس کے والد بھی نشے میں تھے۔ جب منڈپ میں یہ سب ہوا تو اس کے بعد شادی توڑنی پڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button