تلنگانہ

ورنگل میں کانسٹیبل احمد باشاہ کا اقدام خودکشی _تبادلہ سے والدین کی خدمت کے مسئلہ پر پریشان

ورنگل _19 مارچ ( اردولیکس) ورنگل پولیس کمشنریٹ سے وابستہ کانسٹیبل احمد باشاہ نے آج  صبح کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ مقامی افراد کے مطابق ، احمدباشاہ  ، جو ورنگل کمشنریٹ میں کام کر رہے تھے کا  بھوپال پلی تبادلہ کیا گیا ۔جس پر ناراض  ہو کر انھوں نے آج خود کشی کی کوشش کی۔ احمد کی جانب سے خودکشی کرنے کا علم ہونے پر  ساتھیوں نے انھیں علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا۔ احمد اس سے قبل مولگو ڈسٹرکٹ کے  پسرا میں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں انھیں ورنگل کمشنریٹ میں تبادلہ کردیا گیا تھا۔اور اب اچانک بھوپال پلی تبادلہ کرنے پر پریشان ہوکر انھوں نے خودکشی کی کوشش کی۔بتایا جاتا ہے کہ  احمد باشاہ اپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہیں ایسے میں ان کے تبادلہ سے ان کے والدین کی خدمت کے مسئلہ پر پریشان ہوکر  خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button