تلنگانہ

اظہر الدین کے بیٹے اور بہو کی وائی ایس شرمیلا سے ملاقات

حیدرآباد _19 مارچ ( اردولیکس) سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے فرزند محمد اسدالدین اور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے وائی ایس شرمیلا سے ملاقات کی۔ شرمیلا کی نئی پارٹی کا جلد ہی اعلان  ہونے والا ہےایسےمیں ان دونوں کی ملاقات پر سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتاہے.۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس ملاقات میں  کیا بات چیت ہوئی ۔ تاہم ، شرمیلا کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات غیر رسمی تھی اور اس کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے شرمیلا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ  9 اپریل کو لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں کھھم میں پارٹی کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button