تلنگانہ

جگتیال اور سرسلہ میں 30 لڑکیاں کورونا وائرس سے متاثر

جگتیال _19 مارچ ( اردولیکس)ریاست کے اقامتی اسکولوں میں کورونا وائرس سے مزید طالبات متاثر ہوئے ہیں جگتیال اور سرسلہ  میں دو گرلز اسکولوں میں کورونا نے 30 لڑکیوں کو متاثر کیا۔ جگتیال مستقر  کے گرلز گروکل  اسکول میں کورونا سے 15 لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں ۔ اسکول میں 200 طلباء ہیں .. ان میں سے 20  طالبات پچھلے دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں۔ جس پر اسکول انتظامیہ نے ایک میڈیکل کیمپ لگایا اور کوویڈ ٹیسٹ کروائے۔ میڈیکل عملہ نے بتایا کہ ان میں سے 15 لڑکیاں وائرس سے متاثر پائی گئیں ۔ ہاسٹل  میں ان تمام کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اسی طرح سرسلہ ضلع کے کے کونا راو پیٹ میں کستوربا گاندھی گرلز اسکول کی 15 طالبات ؂ کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ اسکول کے چھٹویں ، ساتویں ، آٹھویں اور نویں کلاسوں کے 62 طلباء کا ٹیسٹ کیا  گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر موہن کرشن نے بتایا کہ ان میں سے 15 لڑکیوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button