انٹر نیشنل

عالمی چیمپئن کو شکست دے کر تلنگانہ کے نظام آباد کی نکہت زرین کوارٹرفائنل میں داخل

حیدرآباد _19 مارچ( اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی مکے باز زرین ترکی کے استنبول میں جاری بوسفورس مکے بازی مقابلے میں موجودہ عالمی چیمپئن پلٹسیوا ایکاتیرنا کو شکست دے کر 51 کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ایشین چیمپئن شپ کی برونز میڈلسٹ زرین نے ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بڑاالٹپھیر کرتے ہوئے روسی مکے باز کو0-5 سے کراری شکست دی۔ زرین کا اب کوارٹر فائنل میں دوبار کی عالمی چیمپئن قزاقستان کی مکے باز سے مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button